گلشن اقبال پولیس نے گھر میں چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ زیورات نقدئ برآمد
تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی رقم چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمہ گلشنِ اقبال 13/D میں بنگلہ میں ملازمہ کا کام کرتی تھی اور آج علی الصبح موقع پاتے ہی گھر میں چوری کی واردات کرکے فرار ہوگئی تھی۔
پولیس نے ٹیکنیکی بنیادوں پر مدینہ کالونی میں بروقت کارروائی کرکے ملزمہ شمشاد زوجہ ارشد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمہ کے قبضے سے چوری شدہ 20 تولہ سونا، 20 تولہ چاندی اور 01 لاکھ 67 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔