کراچی ضلع ساأتھ میں گھروں میں کام کرنے والی جرائم میں ملوث ماسیوں کی تصاویر جاری
ی جانب سے ایسی ملزمان خواتین جو گھروں میان کام کرنے کے دوران وارداتوںمیں ملوث رہی ہیں انکی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان ضلع ساؤتھ انویسٹی گیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گی اہے کہ کراچی کے پوش علاقوںمیںکام کرنے والی ملازمؤں کے کے وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے ااگاہی مہم شروع کی گئی ہے ۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہیکہ یہ ان ماسیوں (ملزماؤں)کی تصاویر ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقہ میں گھریلوں کام کے دوران چوری کی متعدد وارداتیں کرچکی ہیں اور قبل ازیں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہیں جبکہ بہت سی ماسیاں ضمانت کر ا کر بھاگ چکی ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں۔
لہذا اس میسج کے ذریعہ آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جب بھی آپ اپنے گھر میں ماسیاں (ملازمائیں) رکھیں تو انکی تصدیق علاقہ تھانہ پولیس سے کروائیں۔
اگر کسی کو ان ماسیوں کے بابت کوئی اطلاع ملے تو وہ بھی قریبی پولیس کو آگاہ کریں۔