ے لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے حوالے سے کراچی پولیس افس میں ایک اہم اجلاس
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے حوالے سے کراچی پولیس افس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ،ڈی ائی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹیگیشن اور ایس پی اے وی سی سی و دیگرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پولیس چیف نے موجودہ کیسز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور بچوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔
پولیس چیف نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میں تیزی لائیں اور والدین و متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔