اینٹی اسمگلنگ آپریشنز؛ خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

0

اینٹی اسمگلنگ آپریشنز؛ خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

 

مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 7 ملزمان سے 138.63 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی

انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

 

 

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے گرد و نواح اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں 7 مختلف کارروائیوں میں2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 138.63 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

 

حکام نے سگیاں پل شیخوپورہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.