سندھ پولیس کا آئی جی پی شکایتی شعبہ کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ۔
سندھ پولیس کا آئی جی پی شکایتی شعبہ کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ۔
یہ فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز،آئی ٹی، اے آئی جیز،ایڈمن، کمپلین سیل، اور آپریشنز نے شرکت کی۔
اجلاس کو اے آئی جی کمپلین نے شعبہ کی کارکردگی اور ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈیجیٹل ایپلیکیشن متعارف کروانے سے عوامی شکائیتوں کی وصولی،جواب طلبی اور اذالہ اقدامات جیسے امور کے درمیان اوقات میں کمی لائی جاسکے گی۔
آئی جی سندھ سے لے کر ایس ایچ او تک تمام انچارجز کو "ڈیجیٹل ڈیش بورڈ” فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے شکائتوں کو متعلقہ یونٹ تک ارسال کرنا اور ازالہ کے بعد جواب دیناانتہائی آسان اور مختصر ہوجائے گا۔بریفنگ
ڈیش بورڈ کے ذریعے یونٹس کو ارسال کی گئیں شکایتوں کی نگرانی،دورانیہ اور ازالہ کے ضمن میں کیئے جانے والے اقدامات کو باآسانی مانیٹر بھی کیا جاسکے گا۔بریفنگ
ڈیجیٹل ایپلیکیشن کے ذریعے شکایتوں سے متعلق مرتب کردہ ڈیٹا کی باآسانی دستیابی بھی یقینی ہوجائیگی۔بریفنگ
ڈیجیٹل اصلاحات دور جدید کا تقاضہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
شکایتی سیل کے تمام انچارجز عوامی شکایتوں کی وصولی اور ازالہ میں پروفیشنلزم سے کام لیں۔آئی جی سندھ
ایپلیکیشن کے استعمال سے متعلق شکایتی شعبے کے اسٹاف کو ٹریننگ کروائی جائے۔آئی جی سندھ
فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ
سنگین نوعت کے جرائم سے متعلق شکایات میں نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمات کا اندراج کیا کیا جائے۔