ہم دودھ کے دھلے نہیں لیکن اچھے ہیں ہم سے بات کریں بلاول بھٹو
*ہم دودھ کے دھلے ہوئے تو نہیں لیکن اچھے ہیں، کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں: بلاول …..!!!*
کراچی :—
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے، کسی اور سے شکایت کرنےکی ضرورت نہیں، آپ کی کسی سے بھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، ہم دودھ سے دھلے نہیں لیکن اچھے ہیں، جن مسائل کا آپ سامنا کررہے ہو وہ سب جانتے ہیں، مسائل کا حل نکالنےکی ذمہ داری ہماری ہے اور ہم اسے قبول کرتے ہیں، وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی اور سے شکایت نہ کریں -!!!’