عمرہ زائرین کے ذریعے اسمگلنگ کرنے والا ملزم ایف ائی اے کے ہاتھوں گرفتار
عمرہ زائرین کے زریعے اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کی کارروائی، ایف آئی آر 311/24 کے مفرور ملزم محمد جنید گرفتار۔
ملزم محمد جنید نے 200 اسٹرپس ٹراماڈول (200mg) گولیاں غیر قانونی طور پر فراہم کیں، اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔
عمرہ زائرین کے ذریعے سعودی عرب اسمگلنگ کا انکشاف، سعودی حکام نے جولائی 2024 میں زائرین کو گرفتار کیا۔
متاثرہ خاندانوں کی شکایات پر ایف آئی اے کی کارروائی، معاملہ ایم او ایف اے پیرپ جدہ نے بھی نوٹس میں لیا۔
عبدالشکور عرف شہزیب اور محمد جنید کے خلاف کسٹمز و اینٹی اسمگلنگ کورٹ میں عبوری چالان جمع کرایا گیا۔
عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر کارروائی، ملزم محمد جنید گرفتار، کل عدالت میں پیشی متوقع۔