کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب عمارت سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے
کراچی()کورنگی نمبر ڈھائی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب رہائشی عمارت سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے۔لاپتہ ہونے والے بچوں والدہ نے اغوا کا مقدمہ درج کر وا دیا۔مقدمہ تھانہ زمان ٹاون میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔لاپتہ ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ زین اور 7 سالہ عظیم ولد وسیم کے ناموں سے کی گئی ۔بچوں کی والدہ کے مطابق گزشتہ رات بچے گھر سے کھیلنے کے لئے کورنگی سیکٹر 48/b البرکت ٹاور سے نیچے اترے تھے ۔مقدمہ میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کرکے لے گیا ہے ۔خاتون کا شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے۔خاتون کے مطابق پہلے بھی اس کے بچوں کو اس کا سسر ہزارہ کے پی کے لے گیا تھا جس کے بعد عدالت نے بچے واپس میرے حوالے کیے تھے۔ واقعہ کے عینی شاہد شایان نے بتایا کہ کہ ہم بلڈنگ کے نیچے کھیل رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ایک انکل نے زین کو آواز دی ۔موٹرسائیکل سوار زین اور عظیم کو موٹرسائیکل پر بیٹھا ساتھ لے گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو لے جانے والے شخص کی بچوں سے شناسائی لگتی ہے،بظاہر کوئی قریبی شخص ہی واقعہ میں ملوث معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔