پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے صدر سید ولی وارثی سے ھنڈا اٹلس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات

1

کراچی : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے صدر سید ولی وارثی سے ھنڈا اٹلس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر سلمان رئیس کی ملاقات۔*

اس موقع پر نائب صدر نجم رضوی اور انفارمیشن سیکریٹری شارق خان انصاری، کے علاوہ جنرل سیکریٹری علماء و مشائخ ونگ مولانا منظر الحق تھانوی اور علماء و مشائخ ونگ کے قاری عبدالباسط بھی موجود تھے۔

 

ملاقات میں *اعلی حضرت پیر صاحب پگارا* کے ویژن اور منشور سے صدر کراچی زون سید ولی وارثی نے سلمان رئیس کو آگاہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کے ویژن و منشور سے متاثر ہو کر صدر ھنڈا ڈیلر ایسوسی ایشن سلمان رئیس نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ میں شمولیت اختیار کی۔

ہم آنے والے سلمان رئیس بھائی کو تہہ دل سے مبارک باد دیتے ہیں اور فنکشنل لیگ لیبر ونگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

صدر کراچی زون سید ولی وارثی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سلمان رئیس بھائی اپنے تمام رفقاء کے ساتھ پیر صاحب پگارا کا پیغام متحد سندھ مضبوط پاکستان گلی گلی کوچے کوچے پر پھیلائیں گے۔ اور مزدوروں کی خدمت اور مسائل حل کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

1 Comment
  1. Arif says

    Excellent News

Leave A Reply

Your email address will not be published.