کیمآڑی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ 10 گرفتار منشییات برآمد

0

ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کا شف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ،انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر سپلائر سمیت 10 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ وموٹر سائیکلیں برآمد،آج علی الصبح بوقت 0500 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی ایس ایچ او پاک کالونی کے ہمراہ پرانا گولیمار وملحقہ علاقوں میں منشیات و گینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کا شف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی  موجودگی اطلاع پر علاقے کو کارڈن کر کے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی، کامیاب کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر اسپلانٹ مزمل عرف گوٹا کو 10گیننگ وار کارندوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔  گرفتار ملزمان کے قبضے سے 06 عدد غیر قانونی پستول ، ایک عدد انفل، 10 کلو سے زائد منشیات ( 07 کلو چرس و 03 کلو آنس/ کرسٹال ) ،04 دد موٹر سائیکل اور 10 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت (1) مزمل عرف گوٹا ولد محمد اختر (2) پرویز ولد جان محمد (3) رحمت اللہ ولد کا الله (4) عامر ولد محمد رفیق ، (5) عزت محمد ولد جان محمد، (6) شیر علی ولد سر فراز خان، (7) اسامه ولد نصر اللہ ، ( 8 ) محمد سلمان ولد عبدالخالد، (9) شعیب ولد محمد اشرف، (10 ) شوکت ولد علی محمد اور ( 11 ) جنید ولد جاوید کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان پرانا گولیمار وملحقہ علاقوں میں گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کا منشیات / گینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرتے ہیں، جبکہ ملزمان پیشہ  ور عادی جرائم پیشہ ہیں جنکے خلاف مختلف تھانہ جات میں متعدد مقدمات درج ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار ملزم مزمل عرف گوٹا پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور کاشف عرف سندھی کے مزکورہ نیٹ ورک کو آپریٹ کرنے سمیت منشیات کی ترسیل / سپلائی  کرتا ہے۔ ملزم نے دوران انٹروگیشن درج زیل انکشافات کئے ۔ملزم دو سال سے کاشف عرف سندھی کا نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے۔  ملزم ماضی میں گینگ وار سرغنہ منشیات ڈیلر زمین ( جو کہ پولیس مقابلے میں بلاک ہو چکا ہے ) کے لئے بھی کام کرتارہا ہے۔ ملزم لیاری کے منشیات ڈیلر حاجی رضا کے کزن یا سر سے منشیات لیتا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ فی کلو کر سٹال 14 لاکھ روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔ ملزم نے پوش علاقوں کلاک ٹاور، صدر اور ڈیفنس کے شاہنواز، عید، فیصل اور روزی نامی منشیات فروشوں سمیت دیگر منشیات فروشوں کو بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزم کوفی ڈلیوری کے 50 ہزار روپے کمیشن ملتا تھا۔  گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.