پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہے ۔ جاوید ناگوری

0

کراچی (پ-ر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی پی پی ضلع جنوبی کی جانبب سے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی ڈویژن و صدر پیپلز پارٹی ضلع جنوبی جاوید ناگوری سینئر نائب صدر حاجی عبدالمجید جنرل سیکریٹری پیپلز انجینئرنگ فورم سندھ و پی پی پی ضلع جنوبی تیمور سیال اور سیکریٹری اطلاعات پی پی پی ضلع جنوبی فرید میمن نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ، صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کی جدوجہد اور حق خودارادیت کا حامی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے – جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع جنوبی تیمور سیال نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے ہر دن یوم یکجہتی کشمیر ہے ہم کسی بھی دن کشمیری عوام کے دکھ اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھاۓ جانے والے مظالم کو نہیں بھولتے ہم یوم کشمیر پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کے فلسفے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے یوم یکجہتئ کشمیر کے موقع پر سیکریٹری اطلاعات پی پی ہی ضلع جنوبی و پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کراچی فرید میمن کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 سے تادم تحریر کشمیر کے عوام بھارتی افواج کے ظلم سے نبرد آزما ہیں بھارتی فوج نے کشمیری عوام کے حوصلے کم کرنے کے لئے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے آزماۓ مگر اُن تمام مظالم نے کشمیری عوام کے حوصلے و ہمت کو مزید تقویت دی پاکستان کا ہر دل ہر دن کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے کشمیر کی مکل آزادی تک ہم وادئ جنت نظیر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.