آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا

0

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی آفس گھوٹکی آمد پر آئی جی سندھ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی جی سندھ نے کندھ کوٹ/گھوٹکی پل کے تعمیراتی کام اور سیکورٹی کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی جملہ امور و اقدامات کے حوالے سے ایس ایس پی گھوٹکی کو مذید احکامات دیئے۔

آئی جی سندھ کو گھوٹکی کے کچہ ایریاز و دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر،اے ایس پی میر پور ماتھیلو،ڈی ایس پیز،گھوٹکی،ڈی اباوڑو،رونتی و دیگر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے ڈی ایس پیز اباوڑو،رونتی کے علاوہ سی پیک پر فرائض کی عمدگی سے ادائیگی کرنیوالے 14 پولیس اہلکاروں،آئی ٹی ڈراؤن ٹیم کے 07 اہلکاروں ںسمیت ایس ایچ اوز ڈہرکی، اباوڑو، کھمبڑا جبکہ ہیڈ محرر تھانہ ڈہرکی اور تھانہ کھمبڑا کو سی سی ون اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

ڈکیتیوں اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔آئی جی سندھ

کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ

جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہر قسم کے ہتھیار کے استعمال کی اجازت ہے۔آئی جی سندھ

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہوکر آپریشن کیا جائے۔آئی جی سندھ

ملزمان کے سہولت کاروں اور مددگاروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آئی جی سندھ

ملزمان ہتھیار پھینک دیں اور قانون کے دائرے میں آئیں،اپنے بچوں پر رحم کریں، انہیں قانون کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ غلام نبی میمن

کچے میں اسلحہ کی ترسیل میں کون ملوث ہے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کو ٹاسک دے دیا ہے۔ غلام نبی میمن

کچے میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کو مذید بہتر کیا جائے۔آئی جی سندھ

جدید اسلحہ اور گاڑیاں جلد پولیس کو فراہم کردی جائیں گی۔ غلام نبی میمن

سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن میں پہلی ترجیح ہے امن و امان کے حالات کو مستحکم کرنا ہے۔آئی جی سندھ

پولیس کو سہولیات دے رہے ہیں۔آٸی جی سندھ

عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔آٸی جی سندھ

کچے میں قانون پسندھ شہری بھی رہتے ہیں۔غلام نبی میمن

کچہ میں ماضی کی نسبت امن و امان کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔آئی جی سندھ

ہائی ویز پر ڈکیتی جیسی وارداتوں کو روکنا ہے۔آٸی پی سندھ

پکے پر بیٹھے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکاروں خلاف کاروائی کی جائے گی۔ آٸی جی سندھ غلام نبی میمن

اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے آئی جی سندھ کو تحائف پیش کیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.