ڈیفنس سے نوجوان اغوا، وزیر داخلہ کا نوٹس

0

تھانہ درخشاں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی حدود سے مصطفی نامی نوجوان کے  اغواء کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا ،ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سے ابتدائی پولیس کاروائی پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی کو صحیح سلامت بازیاب کرایا جائے۔جائے وقوعہ پر نصب اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمراز سے اغواءکاروں کی نشاندھی کو یقینی بنایا جائے۔ماہر اور باصلاحیت افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔اغواء کیس سے متعلق پروگریس سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔ok

Leave A Reply

Your email address will not be published.