منگھوپیر میں دو گروپوں میں تصادم دو جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے
کراچی () منگھوپیر میں دو گروپ کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو 2 افراد جاں بحق اور راہگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار سے 2 افراد لہولہان ہوگئے ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے خیر آباد فارسی گراؤنڈ کے قریب دو گروپ کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت 20 محمد خان ولد امیر جان اور 27 سالہ پاندی خان ولد سرور خان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں کی شناخت راہگیر 50 سالہ محمد شوکت ولد محمد منصور اور 45 سالہ ایوب خان ولد نوراللہ کے نام سے کی گئی جبکہ جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے بھی 2 افراد امان اللہ ولد امیر جان اور محمد خان ولد داؤد خان زخمی ہوئے ہیں جس میں محمد خان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے سر پر ڈنڈے کا وار لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان زاتی لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جو کہ بچوں کی لڑائی کا بتایا جا رہا ہے، جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑا ہوا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید جانچ کررہی ہے ، پولیس نے جائے وقوع سے فائرنگ کرنے والے ملزم ظفر خان ولد محمد خان کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔