وکلا گردی کے بعد ائی جی سندھ نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

0

حیدراباد میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہونے والے تنازعے کے بعد ائی جی سندھ نے واقعے کی عدالتی انکوائری کے لیے خط لکھ دیا ۔سندھ پولیس کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ۔

 

آئندہ کے لئے بھی واضع میکینزم/ ایس او پی بنائی جائے۔ آء جی سندھ کا ھوم سیکریٹری کو خط

 

حیدرآباد میں وکیلوں کے دھرنےاور پولیس سے مبینہ بدسلوکی پر عدالتی تحقیقات کے لیے، آئی جی سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ،

 

آئی جی سندھ نے حکومت سے غیر جانبدار عدالتی انکوائری کی سفارش کی ہے ،

 

بھٹائی نگر پولیس نے 3 فروری کو مشکوک گاڑی کو روکا: پولیس حکام

 

گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے موجود تھے: ایف آئی آر اور تصاویر ریکارڈ پر موجود ہیں۔

 

گاڑی کے سوار وکیل علی بوزدار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے: پولیس کا موقف

 

معاملے کے بعد، پولیس کی جائز اور قانونی کارروائی کے خلاف وکلاء کا غیر ضروری شدید احتجاج ہوا ، وکلاء کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے، حیدرآباد بائی پاس بلاک 2 دن سے زائد تک بند رہا ،

 

وکلاء برادری نے ایس ایس پی حیدرآباد کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ،

 

مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے پولیس اور وکلاء کے لیے نیا میکانزم بنانے کی تجویز

Leave A Reply

Your email address will not be published.