پرنس کریم کی آخری رسومات ادا کردی گئی
شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہفتے کو جنازے کی تقریب میں پرنس کریم الحسینی کے صاحبزادے اور نئے آغا خان پرنس رحیم الحسینی سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو، قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی، پرتگال کے صدر، اسپین کے سابق بادشاہ اور پاکستان سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
اسماعیلی کمیونٹی کے مطابق پرنس کریم کو مصر کے شہر اسوان میں اتوار کو سپردِ خاک کیا جائے گا۔ وہ چار فروری کو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔