دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل کی ریلی

1

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے صدر سید ولی وارثی کی قیادت میں KMC ونگ نے یوم سیاہ کی ریلی گلشن اقبال سٹی وارڈن ھیڈ کوارٹر سے نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت صدر کراچی زون سید ولی وارثی نے کی۔

تمام کارکنان نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی۔

*اس کے علاوہ لیبر ونگ کے تمام ونگ اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ میں مظاہرہ کریں گے۔*

 

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے صدر سید ولی وارثی کی ہدایت پر تیسر ٹاؤن ونگ نے تیسر ٹاؤن میں لیبر ونگ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ اور یوم سیاہ منایا۔*

*تیسر ٹاؤن مظاہرہ کی قیادت صدر تیسر ٹاؤن لیبر ونگ تنویر مغل نے کی۔*

*سردار عبدالرحیم کی ہدایت پر آج یوم سیاہ، 8 فروری کے فراڈ الیکشن، اور فارم 45 کی ناجائز حکومت کے اور سندھو دریا سے ناجائز 6 کنال نکالنے کے خلاف پر امن احتجاج منایا گیا۔*

*تمام کارکنان نے سیاہ جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی۔*

1 Comment
  1. Arif Tai says

    GOOD NEWD

Leave A Reply

Your email address will not be published.