ایس ائی یو کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار

0

لیاری کے علاقے بغدادی آٹھ چوک پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا چھاپہ’ بین الصوبائی منشیات فروش نیٹ ورک کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیاگیا’ ملزمان سے ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ لیاری میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی سے متعلق ملزمان نے انکشافات کئے ہیں ایس آئی یو نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی کے آٹھ چوک پر ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ مذیر احمد اورشے حق لیاقت کا تعلق بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے ہے۔ SSP اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کے مطابق دونوں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ ملزمان بلوچستان سے منشیات کراچی سپلائی کے بعد لیاری میں فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔منشیات لیاری پہنچنے کی اطلاعات پر آٹھ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی انٹروگیشن کے دوران لیاری میں منشیات فروشی کے ایک بڑے نیٹ ورک سے متعلق انکشافات کئے ہیں۔ گرفتار دونوں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 14سال2025 اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں درج کرلیاگیا ہے ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر سید اکبر علی شاہ نے ٹےم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے برآمد ہیروئن کی مالیت لاکھوں روپے ہے جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.