سعدی ٹاؤن سے جعلی میجر گرفتار

0

کراچی : سچل پولیس نے جعلی میجر گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں انٹیلیجنس بیس کاروائی کرتے ہوئے کاروائی کے دوران جعلی میجر گرفتار جس کے قبضے سے آرمی یونیفارم ،آرمی رینک، آرمی شوز ،اے ٹی ایم کارڈز ، جعلی میجر کارڈ اور حساس اداروں کے جعلی کاغذات برآمد ہوئے ضابطے کی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کی گئی ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.