بیوی کو گھر نا جانے دینے پر داماد نے گولی مار کر ساس کو زخمی کردیا

0

محمود آباد میں داماد نے ساس کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے مکان نمبر 642 گلی نمبر 8 اعظم بستی گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،  پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 65 سالہ عزیز النساء زوجہ عبدالواحد کے نام سے کی گئی ، خاتون کے سینے میں گولی لگی ہے حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس نے فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے زخمی ہونے والی خاتون کے داماد ملزم ارسلان ولد محمد زمان کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لی ، ملزم کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا ، گزشتہ روز ملزم اپنے سسرال آیا تھا جہاں بات چیت کے دوران تلخ کلامی کے بعد ملزم نے فائرنگ کر دی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.