وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد۔۔۔
ٹریفک حادثات کے اسباب،روک تھام اور اسکے پیش منظر میں کیئے جانیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد۔۔
وزیر داخلہ سندھ کی ذیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز،ڈی ایل برانچ،ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز، تمام ایس ایس پیز کراچی و ٹریفک زونز کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بالمشافہ اور ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز حیدرآباد،ایس بی اے،میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر نے ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
وزیر اعلی سندھ نے بھی ٹریفک ایشوز سے متعلق اجلاس میں احکامات دیئے ہیں۔وزیر داخلہ سندھ
ٹریفک ایشوز اور معاملات سے متعلق سخت پالیسی بنائیں۔وزیر داخلہ سندھ
ہیڈکانسٹیبل کو بھی چالان ٹکٹس کے اجراء کا اختیار دے رہے ہیں۔وزیر داخلہ سندھ
آئندہ پیر سے ایس ایس پیز ٹریفک کو سڑکوں پر دیکھنا چاہتا ہوں۔وزیر داخلہ سندھ
آپ تمام کے پاس آئندہ پیر تک کا وقت ہے۔ضیاء الحسن لنجار
پولیس فورس پیر سے سڑکوں پر دکھائی دینی چاہیئے۔وزیر داخلہ سندھ
میں یا میرے فیملی ممبر کو بھی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان دیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
آپریشین پولیس کو تاکید کی جاتی ہیکہ وہ ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کرے۔وزیر داخلہ سندھ
فرائض کو سنجیدہ لیں اور کام کرکے دکھائیں بصورت دیگر عہدوں سے برخاست کردونگا۔ضیاء الحسن لنجار
پارکنگ سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے پالیسی بتادی ہے۔وزیر داخلہ سندھ
پارکنگ کو ختم کررہے ہیں پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
صرف اور صرف سنگل لائن پارکنگ کی اجازت ہوگی۔وزیر داخلہ سندھ
ڈبل لائن پارکنگ پر متعلقہ ایس او کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا۔ضیاء الحسن لنجار
بھاری گاڑیوں کی فٹنس اور انسپکشن کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ
ڈرائیورز کا میڈیکل کرایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
میئر کراچی کے پاس دستیاب واٹر ٹینکرز کی فہرست پر ملکر لائحہ عمل تیار کریں۔وزیر داخلہ کی ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت۔
اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔وزیر داخلہ سندھ
ڈالے پر کوئی نہیں بیٹھے گا پولیس ہو یا سیکیورٹی گارڈ ہو۔وزیر داخلہ سندھ
یہ ہدایات ڈالہ مالکان کو بھی بتادیں۔وزیر داخلہ سندھ
فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں،بلیو لائٹس،پریشر ہارنز وغیرہ کے خلاف جاری مہم کو تیز کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
حکومت سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔آئی جی سندھ
ٹریفک پولیس کے مجموعی اقدامات میں بہتری کے
لیئے اقدامات کررہے ہیں۔غلام نبی میمن