شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات*

0

*شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات*

 

*ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو* نے تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ھیکہ:

 

مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، قبرستانوں اور درگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

 

مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت بڑھایا جائے۔

 

شب برات کی محافل اور اجتماعات کے منتظمین سے رابطہ رکھا جائے اور ان کے رضاکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔

 

دہشت گرد عناصر، فورتھ شیڈول کے ملزمان اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

 

عوامی املاک اور اہم تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

 

آتش بازی اور پٹاخوں کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

 

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو الرٹ رکھا جائے۔

 

ایس ایچ اوز گشت اور سیکیورٹی تعیناتی کا مستقل جائزہ لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.