ے این ایف نے مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی

0

کراچی( )اے این ایف نے مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔لاہور میں گلشن راوی روڈ پر ملزم کےسفری بیگ میں چھپائی گئی 22.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملتان میں شاہ رخ عالم کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 12 کلو گرام افیون، 16 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ضلع خیبر میں جمرود سے 1.964 کلو گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.