کے یو جے کے تحت بھوک ہڑتال کیمپ پرفنکشنل لیگ کے وفد کی آمد
*کراچی پریس کلب میں KUJ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی بھوک ہڑتال۔*
*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے وفد کی سردار عبدالرحیم صاحب کی قیادت میں شرکت اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی*
کراچی پریس کلب میں KUJ کے صدر سید طاہر کی اپیل پر تین روزہ بھوک ہڑتال کی۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری سندھ محترم جناب سردار عبدالرحیم صاحب نے شرکت کی، آپ کے ہمراہ صدر کراچی زون سید ولی وارثی بھی موجود تھے۔
سردار عبدالرحیم صاحب نے صحافی برادری کو یہ یقین دلایا کی پیکا کے کالے قانون کے ذریعے صحافت اور آزادی اظہار رائے پر پابندی یا قدغن لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے وفد نے پیکا قانون کو کالا قانون قراد دے کر اس کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
دیگر سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونین کے سربراہان نے بھی اس بھوک ہڑتال میں جذبہ خیر سگالی کے تحت شرکت کی۔
آخر میں تمام شرکاء نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مارچ بھی کیا۔ جس میں سردار عبدالرحیم صاحب نے بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگائے۔
آخر میں پریس کلب میں پیر صاحب پگارہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں پیر صاحب کی درازی عمر اور مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔