منگو پیر میں قتل ہونے والے پولیس اہلکار کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا
کراچی-تھانہ منگھوپیر کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید اہلکار عمران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید اہلکار تھانہ منگھوپیر میں تعینات تھا۔پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ،دوست احباب و دیگر رشتداران سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ویسٹ کوانٹیلی جینس ذرائع اور کرائم سین سمیت دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔نماز جنازہ میں شریک شہید اہلکار کے ورثاء سے آئی جی سندھ کا اظہار تعزیت۔۔
محکمہ پولیس سندھ آپکے ساتھ ہے۔ملزمان جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے