وادی نیلم میں دم گھٹنے سے نوبیاہتا جوڑا جانبحق تعلق کراچی سے تھا

0

وادی نیلم میں ہنی مون کے دوران دم گھٹنے سے کراچی کے رہائشی میاں بیوی جان بہحق ہو گئے ۔میت کراچی ملیر جعفر طیار سوسائٹی پہنچا دی گئی ۔نو بیاتا جوڑہ طحہ علی اور انکی اہلیہ دعا زہرہ ہفتہ کی شب مظفرآباد سے دور گاؤں میں ایک گیسٹ ہاؤس قیام کے دوران دم گھٹنے سے جاںبحق ہوگئے ،جن کی میتیں ااتوار کی شب لاشیں کراچی ایئر پورٹ سے ملیر جعفر طیار میں پہنچایا گیا ۔نوبیاتا جوڑے کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

اہل خانہ کی طحہٰ سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعے کی رات 9 بجے ہوئی تھی، دونوں نے ہفتے کی صبح گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا۔متوفی طحہٰ مکینکل انجینئر اور اسکی اہلیہ زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔انکی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا، جوکہ 11 فروری کو سیاحت کے لیے کراچی سے آزاد کشمیر روانہ ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.