کسٹم انفورسمنٹ کا حیدراباد میں ایرانی تیل کی سمگلنگ کے خلاف گرینڈ اپریشن

0

کسٹمز انفورسمنٹ حیدرآباد کا اسمگلڈ ایرانی ڈیزل کے خلاف گرینڈ آپریشن

 

 

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ حیدرآباد ASO کا حساس ادارے اور شہید بینظیرآباد پولیس کے تعاون سے دولت پور تعلقہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی ایرانی اسمگلڈ ڈیزل کے گوداموں پر کامیاب چھاپہ مار کاراوایوں میں 11900000 گیارہ کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کا 5,17,900 لٹرز اسمگلڈ ایرانی ڈیزل ،پٹرول، کروڈ آئل اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے

 

پہلی بار اینٹی اسمگلنگ آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا جن کی مدد سے مختلف علاقوں میں غیرقانونی گوداموں کی نشاندہی ھوئی جس پر ان گوداموں پر کامیاب چھاپہ مار کاراوایاں عمل میں لائی گئیں

 

ضبط شدہ اسمگلڈ ڈیزل کوASO کے گودام منتقل کردیا گیا ھے

 

کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ/FIR درج کی گئی ھے

 

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ حیدرآباد محترمہ مونا حفیظ نے کسٹمز کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور افسران سے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کی ھدایت جاری کیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.