پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے 71۔38 ملین (سات کروڑ اڑتیس لاکھ) روپے کی اشیاء اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنادی
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے 71۔38 ملین (سات کروڑ اڑتیس لاکھ) روپے کی اشیاء اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنادی
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی جناب معین الدین وانی صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر بذریعہ بس بلوچستان سے اسمگلڈ اشیاء بشمول ایرانی ڈیزل کراچی اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جائیگی
اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب معین الدین وانی صاحب نے سید محمد رضا نقوی صاحب کو فوری طور پر اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنھوں نے آر سی ڈی ھائے پر قائم موچکہ چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے کو بلوچستان سے آنے والی تمام بسوں اور کوچز کی نگرانی اور مکمل۔تلاشی کے احکامات جاری کئے
گزشتہ روز بلوچستان سے آنے والی دو بسوں رجسٹریشن نمبر SGS- 788 اورBSC-465 کو روک کر اس کے سامان اور بس کی تلاشی لی جس کہ نتیجہ میں بس رجسٹریشن نمبر BSC-465 سے بس کے فرش میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانے سے 9340 لٹرز اسمگلڈ ایرانی ڈیزل اور بس رجسٹریشن نمبر SGS-788 سے اسمگلڈ شدہ موٹر گاڑیوں کے انجن پارٹس ، ممنوعہ مضر صحت اجینو موتو( چائنیز نمک) غیر ملکی سگریٹس، استعمال شدہ ٹائرز برآمد ھوئے
برآمد شدہ اشیاء اور اسمگلنگ میں استعمال بس کو کسٹمز اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے
ضبط شدہ ایرانی ڈیزل سامان اور بسوں کی کل مالیت35.85ملین(تین کروڑ اٹھاون لاکھ روپے ھے
ضبط شدہ ڈیزل سامان اور بسوں کو ASO کے گودام منتقل کردیا ھے
کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر مزید تفتیش کی جارھی ھے
دوسری کاراوائی صدر کراچی پاسپورٹ آفس کے قریب خفیہ اطلاع موصول ھونے پر کی گئی جس کہ نتیجہ میں بس رجسٹریشن نمبر BSA- 736 سے اسمگلڈ شدہ سولر انورٹرز، ھئرکلر، استعمالی ٹائرز،ایرانی کراکری برآمد کئے گئے
برآمد شدہ اشیاء اوراسمگلنگ میں استعمال بس کو کسٹمز ASO نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے
ضبط شدہ اشیاء اور بس کی کل مالیت35.53 ملین ( تین کروڑ پچپن لاکھ) روپے ھے
ضبط شدہ بس اور سامان کو ASOکے گودام منتقل کر دیا گیا ھے
کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ۔درج کر کے مزید تفتیش کی جارھی ھے