اسحاق کھوڑو کو نیا ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات کر دیا گیا
کراچی() سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں محمد اسحاق کھوڑو کو ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق 13 روز بناء ڈی جی کے چلنے والے سندھ کے اہم محک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سندھ حکومت نے محمد اسحاق کھوڑو کو ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا، محمد اسحاق کھوڑو تیسری بار مزکورہ محکمے میں بطور ڈی جی اپنی زمہ داریاں سر انجام دینگے، اس سے قبل محمد اسحاق کھوڑو ایچ ڈی اے میں بطور ڈی جی اپنی زمہ داری سر انجام دے رہے تھے، محمد اسحاق کھوڑو کا شمار قابل افسران میں ہوتا ہے جو کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرنے اور محکمے کی اجارہ داری قائم کروانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔