دہی کھائیں اور جوان افراد میں تیزی سے پھیلنے والے امراض سے خود کو بچائیں .
*
ڈپریشن یا انزائٹی کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
یہ بات سنگاپور میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ڈیوک این یو ایس میڈیکل اسکول اور نیشنل نیورو سائنس انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارے معدے میں موجود جراثیم انزائٹی اور دیگر دماغی امراض کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ معدے میں موجود جرثومے indoles نامی جز بناتے ہیں جو انزائٹی سے جڑی دماغی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے میں براہ راست کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق دہی اور خمیر والی غذاؤں میں موجود پرو بائیوٹیکس سے معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹیریا اور دیگر جرثوموں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جس سے انزائٹی اور ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے -!!!’