سنگین دھمکیاں دینے پر سچل پولیس نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
کراچی ()سچل پولیس نے ایڈوکیٹ کی مدعیت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ صبغت اللہ شاہ کے بیٹے عثمان شاہ کے خلاف سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا مقدمہ مدعی ایڈوکیٹ غلام رسول کے مطابق عثمان شاہ کہتا ہے کہ میرے خلاف قبضوں کے مقدمات مفت میں لڑو میں نے منع کیا تو وہ ناراض ہوگئے انھوں نے مجھے فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور میرے گھر پر حملہ بھی کیا۔