ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس منعقد

0

 

ٖڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شریک تمام شعبہ جات اورڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز سمیت سینئر افسران نے بریفنگ دی۔اس دوران ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ حکومت سندھ کے وژن کے مطابق عوامی خدمت، شہر کی تعمیر و ترقی اور تعمیراتی شعبہ وصنعت کی ترقی و فروغ اولین ترجیہات ہیں،غیرقانونی تعمیرات نئی ہو یا پرانی ناقابل برداشت ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیربلدیات سعیدغنی کی زیروٹالرنس پالیسی پر شدت سے عملدرآمد کیاجائے گا،ادارے میں کوئی سسٹم نہیں ہے، آنے والے دنوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپورکاروائیاں کسی بھی مبینہ سسٹم کی افواہوں کاخاتمہ کردیں گی۔ ڈائریکٹرجنرل محمد اسحاق کھوڑو نے اجلاس میں افسران کوہدایات دی کہ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے اوران کے خاتمے کے لئے شفاف انہدامی عمل کو ہرصورت ممکن بنایاجائے ،غیرقانونی تعمیرات کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ افسران و اہلکاروں پرہوگی جبکہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کےخلاف فلفور ایف آئی آر درج کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر کٹ لائین پر واقع بلڈنگ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ زیر تعمیر پرائیویٹ پبلک پروجیکٹس میں منظور کردہ بلڈنگ پلان کے مطابق تعمیرات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ خصوصاً پروجیکٹس میں کار پارکنگ اور ہنگامی انخلاء کی مختص جگہوں و راستوں کی خلاف ورزیوں پر نتیجہ خیز ایکشن لے کر انہیں پلان کے مطابق بحال کروایا جائے جبکہ آتش زدگی کے حادثات سے تحفظ کے لئے عمارتوں میں کار آمد فائر سیفٹی آلات کی تنصیب پر خاص توجہ دی جائے۔ ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فرائض میں غفلت و بدیانتی کے عمل کو سرف نظر نہیں کیا جائے گا، غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی میں کسی نرمی کی توقع نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تیاریاں مکمل رکھیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپورایکشن بلخصوص اس حوالے سے معززعدالتوں کے احکامات کی تعمیل میں مزیدتیزی لائی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.