مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کا عمل مکمل کر لیا گیا
مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کر لی گئی ۔ مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قبر کشائی کرکے ڈی این اے کیلئے 11 نمونے لیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ لاش جلنےکی وجہ سے سیمپلز سے وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکے گا تاہم نمونے اکٹھے کرنے میں بہت زیادہ مشکل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 سے 7 روز میں ڈی این اے کی رپورٹ آجائے گی، ڈی این اے سے صرف شناخت ہی ہوسکےگی کہ یہ مصطفیٰ کی ہی باڈی ہے
پولیس سرجن نے مزید کہا کہ نمونے جامعہ کراچی کی فارنزنک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ، رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی جائے گی اور ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کی جائےگی۔
خیال رہے حب پولیس کی جانب سے بارہ جنوری مصطفی کی لاش لاوارث قرار دے کر ایدھی حکام کے حوالے کی گئی تھی تاہم بعد زاں مصطفی کی لاش سولہ جنوری کو کیماڑی ایدھی قبرستان میں دفن کردی گئی تھی۔