سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایف آئی اے افسر اور راہگیر زخمی ہو گئے
کراچی( )سہراب گوٹھ میں چٹہ گبول گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایف آئی اے افسر اور راہگیر زخمی ہو گئے۔ایف آئی اے کا افسر 42 سالہ زاہد ولد عبد القیوم اپنے سسرال آیا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ڈاکؤوں کی فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر 32 سالہ میانداد ولد امیر زادہ بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔شدید زخمی ایف آئی اے افسر کی حالت تشویشناک ہے جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔