سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار

0

کراچی: سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 5 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 4 انسانی سمگلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد، محمد طاہر اور ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کو منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم منور حسین، قمر عباس، حافظ شاہد اور محمد طاہر شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان نے متاثرین کو پہلے وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوایا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی، تاہم شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور وطن واپس آ گئے، ملزمان نے متاثرین سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ سے 40 لاکھ روپے ہتھیائے، متاثرین کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقے ککھ تراڑ اور منگٹ سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.