ماہ رمضان کی امد گدا گروں کے خلاف اپریشن شروع 15 مقدمات درج

0

ضلع وسطی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات کی حدود میں 15 مقدمات درج کیے، ترجمان کے مطابق پولیس نے 28 پیشہ ور بھکاریوں کو ٹریفک سگنل، چوراہوں اور فٹ ہاتھ سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا،مقدمات سپر مارکیٹ ، رضویہ سوسائٹی , گلبرگ ، جوہر آباد ، یوسف پلازہ , تیموریہ ، نارتھ ناظم آباد ، حیدری مارکیٹ ، بلال کالونی , سرسید ، گبول ٹاؤن اور ایف بی ایریا میں درج کیے گئے،گرفتار بھکاریوں کے خلاف اینٹی بیگر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.