.نیٹی جیٹی پر ہیوی ترالر کی ٹکر باپ بیٹا جاں بحق

0

 

 

 ڈاکس نیٹی جیٹی پل ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جاگری،افسوسناک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا،حادثے میں رکشہ اور موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا،ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،گڈاپ سٹی کاٹھوڑ کے مقام پر 2 ٹرک اور کار میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں کار سوار جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے،جبکہ درجنوں بھینسیں بھی زخمی ہوئی ،دونوں ٹرک کے ڈرائیور موقع سے فرارہوگئے،ایک ٹرک کار کو رسے کی مدد سے ٹو کررہا تھا،کار کے ٹائر میں رسا پھنس جانے سے کار الٹ گئی ،عقب سے آنے والاٹرک کار اور ٹو کرنے والے ٹرک میںجا گھسا،موچکو کے علاقے میں جب سے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی تیز رفتارکوسٹر ٹریلر میں جاگھسی،حادثے میں خاتون سمیت 10 افراد لہولہان ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پر پیر کی دوپہر ایک بجے کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی،جبکہ کار پل سے نیچے جاگری،جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2افرادموقع پر جاں بحق اوررکشہ میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا،اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پرپہنچ گئے،حادثے کے سبب ٹریفک جام ہوگیا،متوفیوں کی لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او ڈاکس نفیس الرحمن کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ اشرف ولد عبداللہ اور 45 سالہ نوید ولد اشرف کے ناموں سے ہوئی ،جو آپس میں باپ بیٹے اورڈیفنس کے رہائشی تھے،تاہم دونوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے گھر ڈیفنس منتقل کی گئی ،گھرلاشیں پرپہنچے پر کہرام مچ گیا اور ہرآنکھ اشکبار تھی ،ایس ایچ او کے مطابق حادثے میں کار مکمل طو رپر تباہ ہوگئی،کار پیر کی شب تک جائے وقوعہ پر ہی پڑی تھی ،جبکہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دارٹریلر اور متاثرہ رکشہ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا،ایس ایچ ا وکے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیو رموقع سے فرارہوگیا،جس کی تلاش جاری ہے ۔ادھرگڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ کے مقام پر2ٹرک اور ایک کار کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ درجنوں بھینسیں بھی زخمی ہوئی ، ہیڈ محرر گڈاپ سٹی عمر کے مطابق خوفناک حادثہ اتوار اور پیر کی شب تین سے ساڑھے تین بجے کے درمیان رونما ہوا ،ہیڈ محرر کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے ایک کار کاٹھور کے قریب خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد مال بردار ٹرک سے مدد مانگی گئی،ٹرک نے رسا باندھ کر کار کو آگے لے جانے کی کوشش کی، لیکن رسا ٹائر میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور پیچھے سے آنے والے ٹرک نے الٹنے والی کار اور بھینسوں کے ٹرک کو ٹکر مار دی،حادثے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوا،جس کی شناخت اللہ داتہ ولد مولا بخش کے نام سے ہوئی ،جو سکھر کا رہائشی تھا،4زخمیوں کو ٹول پلازہ کے قریب نجی اسپتال منتقل کیا گیا،2 زخمی معمولی نوعیت کے تھے جو موقع سے ہی چلے گئے، جبکہ 2 زخمی افراد35سالہ وقاص احمد اور 32سالہ غلام حسین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ حادثے کے دوران جانوروں کے مال بردار ٹرک میں موجود درجنوں بھینسیں بھی زخمی ہوئی،حادثے کے نتیجے میں سپر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،ریسیکو اداروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں مکمل کر لی ہیں،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پیر کی صبح ورثاءکے حوالے کردی،جبکہ دونوں ٹرک کے ڈرائیور موقع سے فرارہوگئے۔علاوہ ازیں موچکو کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 10افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹر نے تیز رفتاری کے باعث ٹریلر کو پیچھے سے ٹکرماری ، جس سے کوسٹر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،حادثے کے سبب ٹریفک جام ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پرپہنچے زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئیں،اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 22 سالہ ثناولد ابراہیم،20سالہ گل ناززوجہ رشید،17سالہ طلحہ ،60سالہ اصغر، 50 سالہ جمال، 35 سالہ نامعلوم، 50 سالہ پرویز، 15 سالہ بلال، 20 سالہ نعمان اور 18 سالہ کاشف کے ناموں سے ہوئیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد حب چوکی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.