سندھ پولیس میں آعلیٰ افسران کے تبادلے

0

افسران کے تبادلے اور تین کو اضافی چارج دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر اور اے آئی جی ویلفئیر سید محمد عباس رضوی کو ایس ایس پی انٹیلیجنس اسپیشل برانچ کراچی ، گریڈ 19 کے افسر اعجاز احمد شیخ کو ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی ،گریڈ 19 کے افسر اور اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او غلام مرتضیٰ تبسم کو اے آئی جی ایڈمنسٹریٹریشن ،گریڈ 18 کے افسر اور ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ سکھر حسیب جاوید سومار میمن کو ایس پی انویسٹیگیشن ٹو ڈسٹرکٹ ملیر کراچی، گریڈ 19 کے افسر اور ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ونگ عمران قریشی کو اے آئی جی لیگل کا اضافی چارج دینے، گریڈ 19 کی افسر اور اے آئی جی جینڈر کرائم شہلا قریشی کو اے آئی جی ویلفئیر کا اضافی چارج دینے جبکہ گریڈ 18 کی افسر اور ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سائوتھ سہائے عزیز کو اے آئی جی فنانس سی پی او کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.