اسلام آباد:— ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بین زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے،
اسلام آباد:—
ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بین زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتپاک استقبال کیا –
دورے میں ابوظبی کے ولی عہد پاکستان کی قیادت سے وسیع تبادلہ خیال کریں گے، ملاقاتوں میں اقتصادی وسرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پرتوجہ دی جائے گی اور دورے میں کئی معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے جائیں گے –