گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ
*کراچی: گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں علیان اور رضا کو تاحال پولیس ڈھونڈ نہ سکی*
*گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ کا شدید احتجاج، خواتین سڑکوں پر نکل آئیں*
*گارڈن اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں*
*بچوں کی یاد میں تڑپی ماں نے کہا کہ نہ جانے بچے کس حال میں ہوں گے؟ روزانہ تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں، ہر در پہ جارہے ہیں لیکن کوئی ساتھ نہیں دے رہا۔
پولیس کی جانب سے نہ صرف کراچی کے ندی نالوں میں اور دیگر مقامات پر سرچ اپریشن کیا گیا وہیں دوسری جانب پنجاب میں بھی بچوں کی گمشدگی کے اشتہارات اغیزہ کیے گئے تھے دو روز قبل بھی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے اطراف کے علاقوں میں سرچ اپریشن کیا گیا تھا تاحال بچوں کے حوالے سے پولیس کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے ۔