کلفٹن میں ملزمان ٹرانسپورٹر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
کراچی() شہر کے پوش علاقے کلفٹن بلاک 2 میںدن دیہاڑے ڈکیتوں نے ٹرانسپورٹرکو کنگال کردیا،متاثرہ شہری بینک سے 8لاکھ روپے لے نکلا تھا کہ موٹرسائیکل سوارڈکیتوں نے گھیر لیا اور اسلحے کے زورپر رقم چھین کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک ٹو میں جمعرات کے روز دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحے کے زورپر ٹرانسپورٹرآصف شاہ سے نقد رقم 8 لاکھ روپے چھین لیے اور موقع سے فرارہوگئے،واقعے کی رپورٹ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرا دی گئی،پولیس نے متاثرہ شہری سے درخواست وصول کرلی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے اگئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان باسانی واردات کر کے فرار ہو گئے،متاثرہ شہری آصف شاہ کا کہنا تھاکہ وہ بینک سے مذکورہ رقم لے نکلا تھااور بینک سے چند قدم کے فاصلے پر پہنچا ہی تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے روکا اور اسلحہ تان لیا اور رقم چھین کر فرارہوگئے،جبکہ چھینا چھپٹی کے دوران نوٹ کی ایک گڈی سڑک پر گرگئی ،جسے ملزمان لے جانے میں ناکام رہے ،تاہم پولیس ملزموں کا سراغ نہیں لگا سکی اور ٹرانسپورٹرکو دن دیہاڑے کنگال کرکے رفوچکر ہوگئے ۔