یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو نزر آتش کردیا۔

0

 

 

کراچی () شہرمیں تیزرفتار واٹرٹینکرنے ایک اورشہری کی جان لےلی،یونیورسٹی روڈ پرتیزرفتار واٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا،موقع پرموجود مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرکوآگ لگادی ، بلدیہ قائم خانی کالونی میں مسافر مزدا کی ٹکر سے راہ گیربچہ جاں بحق ہو گیا، اسکیم 33 گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شہری شدید زخمی ہوگیا۔۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ میٹروکے قریب تیزرفتارواٹرٹکرنے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوارایک نوجوان موقع پرجاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد موقع پرموجود مشتعل شہریوں نے واٹر ٹیکرکوآگ لگادی ،حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی،حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ احمد ولد محمد اکبرکے نام سے کی متوفی نوجوان کا آبائی کا آبائی تعلق میرپورخاص سے تھا،گلشن اقبال پولیس کے مطابق واٹرٹینکرکا اگلا حصہ مکمل پرجل گیا،انھوں نے بتایا کہ حادثے کے بعدواٹرٹینکرکاڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا ہےتاہم پولیس نے واٹرٹینکرکوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے،اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقےبلدیہ قائم خانی کالونی عائشہ مسجد کے قریب مسافرمزدا کی ٹکرسے راہگیربچہ جاں بحق ہوا گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 10 حسین ولد غلام حیدر کے نام سے کی گئی ایس ایچ اونے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں کی جانب سے مسافرمزدا کو جلانے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کرمسافرمزدا کوجلنے سے بچایاانھوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مسافرمزاد کا ڈرائیورموقع پر سے فرارہوگیا تھا پولیس نے مسافرمزدا کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا اورڈرائیورکی تلاش شروع کردی ،اسکیم 33گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کےقریب تیزرفتارگاڑی ڈرائیورسےبےقابوہونے کے بعدفٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہری شدید زخمی ہوگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.