مصطفیٰ قتل کیس کے بعد جو نام سامنے آئے وہ مسلہ بن رہے ہیں ،جاوید عالم اوڈھو

0

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کہتے ہیں ارمغان سے تقریباً سب لوگ خائف تھے اس کیس میں جو نام آ رہے ہیں ہمارے لئے مسئلہ ہے پانچ بار یہ ارمغان پکڑا گیا تھا،جو اس منشیات فروشی سے پیسے کما رہا ہے اسکو نہیں چھوڑنا ہے ،سی ایم صاحب سے بھی بات ہوگئی ہے،پولیس کے خلاف بھی ایکشن ہورہا ہے چالان کے بعد مزید کارروائیاں کی جائینگی،کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تحت آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریڈنگ کیمروں کی پولیس موبائلوں پر تنصیب کی تقریب کا انعقاد ڈیفنس تھانے میں ہوا جس میں کراچی پولیس چیف مہمان خصوصی تھے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو ڈیفنس تھانے پہنچے حکام نے پولیس چیف کو بریفنگ دی اے این پی آر کیمرے چند سیکنڈز میں گاڑی سے متعلق تمام ترمعلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ پولیس چیف نے اے این پی آر کیمرے لگی موبائلوں کا معائنہ بھی کیا .پولیس چیف کا کہنا تھا آج کل کراچی میں روڈ حادثات کا مسئلہ سب سے بڑا ہے پورٹ سٹی میں ہیوی ٹریفک کو نہیں روکا جا سکتا ٹریفک پولیس کے ساتھ انفرا اسٹرکچر، ٹریفک انجینئرنگ یونٹ سمیت اور بھی ادارے شامل ہیں ڈمپرز، ٹینکرز میں چھوٹے کیمرے لگانے جارہے ہیں کیمرون کی مدد سے انکی اسپیڈ بھی مانیٹر کی جا سکے گی ان اقدامات کی مدد سے ٹریفک حادثات میں کمی لانے میں مدد ملے گی.ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا ارمغان سے تقریباً سب لوگ خائف تھے پولیس کی نا اہلی ہے انکو علم نہ ہوا اس کام کا ہم نے کئی افسران کے خلاف کارروائی کی ہے اس کیس میں جو نام آ رہے ہیں ہمارے لئے مسئلہ ہے .ایک سوال کے جواب میں پولیس چیف کا کہنا تھا جو اس منشیات فروشی سے پیسے کما رہا ہے اسکو نہیں چھوڑنا ہے سی ایم صاحب سے بھی بات ہوگئی ہے پولیس کی زمہ داری ہم نبھائیں گے چالان کے بعد مزید کارروائیاں کی جائینگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.