کیماڑی پولیس کی کارروقئیاں ماں بیٹی سمیت تین خواتین بازیاب

0

 

 

کراچی(ر) بلدیہ ٹاون اور اتحادٹاون تفتیشی ٹیموں نے مغویہ ماں بیٹی سمیت ایک اور خاتون کوبازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بلدیہ ٹاو ¿ن کی تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چچی کو بیٹی سمیت لے بھاگنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مغوی خاتون کو بیٹی سمیت بازیاب کر لیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشں لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق خاتون ماریہ اپنی 4 سالہ بیٹی سمیت بلدیہ ٹاو ¿ن میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی،خاتون اور بچی کے اغواءکا مقدمہ الزام نمبر 37/2025 بجرم دفعہ 496A ت پ TIP act 4/3 کے تحت تھانہ بلدیہ ٹاو ¿ن میں مغویہ کے شوہر نے اپنے بھتیجے کے خلاف درج کروایا تھا،تاہم انسپکٹر کامران ظفر SIO تھانہ بلدیہ نے ٹیم کے ہمراہ تکنیکی بنیادوں پر تلاش کرتے ہوئے خاتون اور بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا جبکہ ملزم فیضان ولد محمد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا،واقعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاو ¿ن نے بھی ایک کارروائی میںسال 2022 سے لاپتہ 22 سالہ خاتون کو بحفاظت بازیاب کرکے اہل خانہ کے حوالے کردیا،پولیس حکام کے مطابق خاتون فوزیہ دختر امداد علی سال 2022 میں گلشن غازی میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی،خاتون کے اغواءکا مقدمہ الزام نمبر 489/2022 بجرم دفعہ 496A ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، مذکورہ کارروائی SIO تھانہ اتحاد ٹاو ¿ن سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں ہیومن بیسڈ انٹیلیجنس اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے، خاتون کو بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.