پریڈی تھانے کے احاطے میں زوردار دھماکہ تین اہلکار زخمی

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حملہ دستی بم سے کیا گیا ہے ۔تفتیشی حکام

0

کراچی : پریڈی تھانے کے باہر دستی بم حملہ زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دستی بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق نامعلوم افراد تھانے کے باہر سے کچھ پھینک کر فرار ہوے جو تھانے کے احاطے میں آکر گرا، بم گرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا اور وہاں پہ موجود گاڑیوں اور دیگر چیزوں کو نقصان پہنچا دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دو افراد کو کمر اور ٹانگ، تیسرے کو آنکھ کے قریب زخم آیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وہاں پر دور دور تک شھروں کے نشان بھی پائے گئے جس سے ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ چیک کریکر نہیں بلکہ دستی بم ہے ۔دھماکے کے باعث تھانے کی دیواروں اور وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ تھانے میں موجود عملے کو بھی خوف و ہراس پھیل گیا ۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہنا ہے قبل از وقت ہوگا کہ اس کے پیچھے کالعدم تنظیم یا کوئی جرائم پیشہ عناصر ہیں اس حوالے سے جانچ کی جا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.