ناظم اباد ان لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی کے ویئر ہاؤس میں اتش زدگی
ناظم آباد میں واقع کھانے پینے کے سامان کے گودام میں آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد بورڈ آفس گورنمنٹ کالج کے سامنے واقع ایک عمارت کے بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی اطلاع پر یسکیوون ون ٹوٹوکا عملہ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ 4ایمبولینس اور4فائر بریگیڈ ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کیں،تاہم آتشزدگی کے سبب بیسمنٹ میں دھواں بھرجانے کے سبب آگ پر قابو پانے میں سخت دشواری کا سامنا رہا،اطلاع کے مطابق مذکورہ گودام نجی فوڈ کمپنی کا ہے ،تاہم عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا،فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔