ڈیفنس میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے اڑا لیے گئے
کراچی کے علاقے ڈفنیس کے نجی بینک میں بڑی چوری کی ورادت بینک لاکرز سے دس کروڑ مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔۔متاثرہ شہری نے درخشاں تھانےمیں مقدمہ درج کروادیا۔۔
درخشاں کے علاقے میں بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا
متاثرہ شہر واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرادیا لاکر میں ڈائمنڈ جیولری ، گولڈ جیولری ، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں ، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا ، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا
جولائی 2010 سے لاکر آپریٹ کررہا ہوں ، مختلف وقتوں میں سامان رکھتا گیا پولیس کےمطابق واقعے سے متعلق بینک کے عملے کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہےبینک کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے