مچھر کالونی میں منشیات فروشی کے اڈے پر رینجرز اور اے این ایف کی کاروائی تین گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برامد
کراچی( )رینجرز اور اے این ایف نے محمدی کالونی مچھر کالونی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کی۔کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان واصل خان، سلطان اور گل زرین کو گرفتار لر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 142.640 کلوگرام چرس، 400 گرام آئس، 3 عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سال 2018 سے منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور کراچی میں منشیات سپلائی کرنے والے اہم ڈیلر ہیں۔ملزمان منشیات کوئٹہ اور گوادر سے مال بر دار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کو منشیات،مسروقہ سامان اور نقدی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔