سینٹرل پولیس افس میں مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس

0

 

 

سینٹرل پولیس آفس کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصطفی عامر قتل کیس اور ابتک کی تفتیش و پیش رفت سے متعلق بریفنگ کا احاطہ کیا گیا۔

 

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی چیئرمین رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کررہے تھے جبکہ اجلاس میں اراکین کمیٹی ایم این اے آغارفیع اللہ،خواجہ اظہاالحسن،آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی جی اے این ایف،ڈائریکٹرایف آئی اے،سیکریٹری ایکسائز سندھ،ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز،سی آئی اے،ساؤتھ،ایس ایس پی اے وی سی سی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

اجلاس کے انعقاد کا مقصد ذیلی کمیٹی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ہدایت پر کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس کی ابتک کی تحقیقات پر سندھ پولیس،ایف آئی اے اور محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے کیجانےوالی کاروائیوں سے متعلق بریفنگ اور آگاہی حاصل کرنا تھا۔

 

اجلاس کے شرکاء کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر،ڈائریکٹر انفورسمنٹ،محکمہ انسدادمنشیات بریگیڈیئرعمران علی ڈائریکٹرایف آئی اے نعمان صدیقی اور سیکریٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن سلیم راجپوت نے متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات سمیت،منی لانڈرنگ، منشیات مافیاز اور دیگر جرائم سے متعلق پر اب تک کی تمام تر ضروری تفصیلات اور موجودہ صورتحال سے پوائنٹ ٹو پوائنٹ آگاہ کیا۔

 

کمیٹی اراکین کی جانب سے مصطفی عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں،پس پردہ عوامل اور محرکات پر باہم گفت و شنید اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اداروں سے سوالات و جوابات سمیت مذید ضروری تفصیلات کی طلبی کا اعادہ کیا گیا۔

 

اس ضمن اداروں کو مذید ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باہم ہم آہنگی جیسے اقدامات کو مذید تقویت دیں اور آئندہ ہونیوالے اجلاس میں ٹھوس شواہد اور جامع حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشتمل مسودہ برائے ملاحظہ پیش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.