سہراب گوٹھ کی حدود افغان بستی کچی آبادی میں فائرنگ مرد اور عورت جان بحق ہو گئے ۔
سہراب گوٹھ کی حدود افغان بستی کچی آبادی میں فائرنگ مرد اور عورت جان بحق ہو گئے ۔
ا سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود میں ایک مرد اور ایک عورت گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ مقتولین کی شناخت محمد اعظم ولد حاجی عبدالغفور عمری 50/55 سالہ اور گل بی بی زوجہ محمد اعظم عمری 40/45 سالہ کے نام سے ہوئی۔
مقتول محمد اعظم پیشہ سے مزدور بتایا جا رہا ہے جو کہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر دونوں میاں بیوی کو سر میں گولیاں ماری اور فرار ہوگیا۔
مقتولین کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے، مقامی پولیس مصروفِ عمل ہے۔ جو صورتحال واضح ہوگی اس کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔